تاجران بھمبر کی کال پر سماہنی چوک میں محکمہ برقیات کے خلاف احتجاج

جمعرات 10 ستمبر 2020 16:46

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2020ء) تاجران بھمبر کی کال پر سماہنی چوک میں محکمہ برقیات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقررین کمانڈر مسعود، ڈاکٹر عبدالشکور ، خالد شریف ، خالد پرویز بٹ اور صدر انجمن تاجران اکرام پپو جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بھمبر اور ایکسین برقیات معاملہ نوٹس میں لا رہے ہیں کہ گزشتہ ماہ بجلی بلات کی مد میں فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسز کے نام پر لوٹ مار کی گئی اگر بلات کو واپس اور شہریوں کو ریلیف نہ کیا گیا تو گرڈاسٹیشن کا گھیرو کریں گے منگلا ڈیم کے لیے خطہ آزادنے قربانیاں دئیے اور اپنے گھر ڈوبے پھر فیول ایڈجسٹمنٹ کہا ں سے آگیا اس طرح دیگر ٹیکسز کی مدمیں بجلی بلات میں لوٹ مار کی گئی اس کو واپس نہ کیا گیا تو بھمبر شہر میں مکمل لاک ڈائون ہوگا اور گرڈاسٹیشن کا گھیرو کیا جائے گا جسکی تمام تر زمہ دار ی انتظامیہ پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں