بلدیاتی الیکشن کے بغیر میرٹ پر تعمیر و ترقی ناممکن ہے ،چوہدری الله دتہ

منگل 15 ستمبر 2020 16:35

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) سیاسی سماجی شخصیت حاجی چوہدری الله دتہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے بغیر میرٹ پر تعمیر و ترقی ناممکن ہے بلدیاتی الیکشن خطہ کشمیر کے لیے انتہائی ضروری ہیں بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ کرنا سیاسی راہنمائوں نے عوام کو مایوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کردار قانون سازی کرنا ہوتا ہے نہ کہ گلیاں، پلوں اور ٹینڈر ز کروانے بلکہ یہ بلدیاتی نظام کے مرہون منت ہوتا لیکن خطہ آزادکشمیر میں معاملہ الٹ ہے بلدیاتی الیکشن نہ کروا کر اپنے چہتوں کو بلدیاتی اداوروں میں ایڈجسٹ کیا جاتا پھر عوام کو اپنی چیٹ اور لسٹ میں نام اندارج کا محتاج بنا دیا جاتا ہے اور اپنے لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تحریری بیان میں کیا اور کہا کہ دنیا میں بلدیاتی ادارے ہی تعمیر وترقی کے کام کرواتے ہیں جس سے حقیقی تعمیر وترقی ہوتی ہے ان حالات میں ہم قوم کے تمام مکاتب فکر اور سیاسی گروہوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ حقیقی جمہوریت کے قیام ، نظام کی اصلاح کے لیے بلدیاتی نظام کو بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں