چوہدری انوارالحق کاریاست آزادکشمیرمیں اینٹی کرپشن ایکٹ کے نفاذ کافیصلہ

روایتی سسٹم سے ہٹ کر ایسے اقدامات کریں گے جس سے ریاست میں حقیقی معنوں میں بہتری کامنظرواضح طور پر نظر آئیگا،وزیراعظم آزادکشمیر

اتوار 2 جولائی 2023 18:05

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2023ء) وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے ریاست آزادکشمیرمیں اینٹی کرپشن ایکٹ کے نفاذ کافیصلہ کرلیا،فلاحی ریاست بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اعلی افسران سے لے کر جملہ ملازمین تک کڑے احتساب کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔عید قربان کے دنوں میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق نے کہاکہ وہ روایتی سسٹم سے ہٹ کر ایسے اقدامات کرنے جارہے ہیں جس سے ریاست میں حقیقی معنوں میں ایک بہتری کامنظرواضح طور پر نظر آئے گا، عید کے دنوں میں سینکڑوں افراد،زعما،سیاسی سماجی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں افراد نے بلاروک ٹوک براہ راست وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں،عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ کا اجلاس سائلین کی موجودگی میں طلب کرلیا،عوام کے تمام بنیادی مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم، صحت،صفائی ستھرائی،انصاف کی فراہمی میرانصب العین ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ مون سون ایمرجنسی کے دوران ریڈالرٹ رہے گا،ریڈ الرٹ کے دوران ضلع چھوڑنے والے افسران و ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی۔وزیراعظم نیسینیروزیرکرنل وقاراحمد نورکے ہمراہ ڈی ایچ او آفس کاسرپرائزوزٹ کیا،محکمانہ پراگریس،وسائل،مسائل کاجائزہ لیاریاست آزادکشمیر کومثالی خطہ بنانے کاعزم کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم آفس کامانیڑنگ سیل سرکاری دفاتر کی خفیہ پٹرتال بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں