سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم ، 2اشتہاری ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد

جمعرات 29 نومبر 2018 17:44

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ایس ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ علی بیگ انسپکٹر نثار یوسف تفتیشی محمد رفیق تفتیشی ظفر اقبال نے بمہ نفری چھاپے مار کر ڈکیتی اور اقدام قتل میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ماجد عرف مجو ولد اللہ دتہ محمد نثار ولد عبد الرحمن اقوام جاٹ ساکنان مندیال کو گرفتار کرکے 2 پستول برآمد کر لئے جبکہ دوسری کاروائی میں ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملزم توصیف ساکن کوہل سے ایک کلو چرس برآمد کر لی جبکہ تیسری کارروائی میں عمران عرف کالا ولد اورنگزیب قوم راجپوت ساکن کسگمہ سے آدھا کلو چرس برآمد کر لی ایک اور بڑی کارروائی میں تھانہ چوکینے منشیات فروشوں و قانون شکن افراد کیخلاف کاروائی کے دوران پونا سنداڑ کے رہائشی طارق محمود ولد صدیق قوم جٹ سے 750گرام(پونے ایک کلو) چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کی پونا بازار میں سبزی کی دوکان ہے اور وہ طویل عرصہ سے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔جبکہ تھانہ پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران سونا ویلی میں مختلف وارداتوں میں ملوث عدالتی مفرور ملزم رشید عرف پولی بھی گرفتار۔ملزم مذکور عدالتی مفرور اور سونا ویلی و گردونواح میں چوری۔خشک گھاس جلانے سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہے اور اہلیان علاقہ اس کی وارداتوں سے تنگ پڑ چکے تھے۔ملزم کی گرفتاری پر اہلیان علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ ایس ایس پی بھمبر چوہدری ذوالقرنین سرفراز و اعلی حکام کی منشیات فروشوں قانون شکن و سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کی مہم بڑی تیزی سے جاری ہے۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں