بھمبر، چیئرمین زکوٰة کوٹلی کے عہدے کی تین سال کی توسیع ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، راجہ طائر طفیل

ہفتہ 16 مئی 2020 18:41

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2020ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنماء راجہ طائر طفیل نے کہا ہے کہ چیئر مین زکوٰة کوٹلی راجہ عزیز کے عہدے میں توسیع ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت اور احسن اقدام ہے جس پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں جہنوں نے مزید تین سال چیئر مین رکھنے کی منظور ی دے کر ان پر اعتماد کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ عزیز اپنی صلاحیتوں کو برو ے کار لاتے ہوئے غربا ء کی امداد کے لیے احسن اقدامات کریں گے، ان کا گزشتہ تین سالہ بطور چیئرمین زکوٰة کام لائق تحسین ہے، بطور چیئرمین زکوٰة کوٹلی کے عہدے کی تین سال کی توسیع ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر اہلیان علاقہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے مشکور ہیں۔

بھمبر میں شائع ہونے والی مزید خبریں