بولان کے تمام سیاحتی مقامات پر پکنک منانے پر پاپندی عائد کردی گئی

اتوار 16 اگست 2020 18:40

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2020ء) ڈپٹی کمشنر کچھی بولان مرادخان کاسی کے ایک اعلامیہ کے مطابق ملک کے بیشترحصوں میں شدید بارش برسانے والاایک اور سپیل متوقع ہے جس میں ضلع کچھی بولان میں بھی شدید بارشوں کے بعد بولان ندی میں سیلابی ریلہ ندی نالوں میں طغیانی آنے کا امکان ہے لہٰذا بولان کے تمام سیاحتی مقامات پر پکنک منانے پرفی الفور پاپندی عائد کی جاتی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی عوام بولان میں پکنک منانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں