محکمہ صحت کچھی کی جانب سے شوران میں کورونا وائرس کیمپ کا انعقادد شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکسینیشن کرالی

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:39

محکمہ صحت کچھی کی جانب سے شوران میں کورونا وائرس کیمپ کا انعقادد شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکسینیشن کرالی
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) محکمہ صحت کچھی کی جانب سے شوران میں کورونا وائرس کیمپ کا انعقادد شہریوں کی بڑی تعداد نے ویکسینیشن کرالی سردار یار محمد رند کے فرزند سردارزادہ میر میراں خان رند بھی موجود تھے ایک سو سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی گئی اور درجنوں افراد کے سیمپلز بھی لیکر متعلقہ ادارے کو بھجوا دیا گیا کوروناوائرس سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن ناگزیر ہوچکی ہے وائرس خطرناک شرح تک اضافے کے ساتھ آپ کے دروازے پر بھی دستک دے سکتی ہے قبل اس کے ویکسی نیشن کرالیں ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت علی رند اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل کا عوام کے نام پیغام تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کچھی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ صحت کچھی کی ٹیم ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمد مستوئی کی قیادت میں گزشتہ روز شوران میں اک روزہ کرونا وائرس کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں دور دراز کے سو سے زائد افراد کی ویکسی نیشن اور درجنوں کی سیمپل لیکر متعلقہ ادارے کو بھیجوا دیئے گئے کیمپ کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی لیتے ہوئے اپنی ویکسی نیشن کرالی ہے اس موقع پر ڈی ایچ ا و کچھی ڈاکٹر لیاقت علی رند،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جمیل احمد مستوئی نے کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی موجودہ چوتھی لہرکی شرح تیزی سے پہل رہی ہے جس سے صوبے میں کیسز بھی بہت زیادہ رپورٹ ہورہے ہیں جوکہ تشویشناک ر خ اختیار کرسکتی ہے قبل اس کے یہ وائرس آپ کے شہر میں پہنچ کر اپنی دہلیز پر دستک دے اسکی ویکسی نیشن لازمی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کرونا وائرس کی وباء کو اب سنجیدگی کے ساتھ لینا ہوگا اس وباء سے اب تک سینکڑوں افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اب بھی وقت ہے کہ شہری اپنے خاندان اور عزیز رشتہ داروں کی ویکسی نیشن میں خود دلچپسی لیکر انکی ویکسین کرالیں دیر ہونے کی صورت میں خدانخواستہ اس کا خمیازہ انسانی جانوں کی صورت میں بھگتنا ہوگاانہوں نے کہا کہ اب پہلے کی نسبت عوام میں وائرس کے خلاف شعور بیدار ہوچکا ہے انکو چاہیئے کہ وہ کرونا وائرسکے خلاف کمیونٹی سطح پر بھی آواز بلند کرکے عوام کو اسکی خطرناک نقصانات بتائیں اور گلی محلوں میں گھر گھر ویکسی نیشن کرانے کی تاکید کریں کیونکہ وائرس سے محفوظ رہنے کا فی الحال موثر علاج ویکسی نیشن ہے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں