نیشنل بینک آف پاکستان ڈھاڈر برانچ کی اے ٹی ایم مشین عرصہ دراز سے غیر فعال

بدھ 10 اکتوبر 2018 23:42

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان ڈھاڈر برانچ کی اے ٹی ایم مشین عرصہ دراز سے غیر فعال ،سرکاری ملازمین ،کھاتہ داروں ،پنشنرز،اور تاجر برادری کو رقوم کی حصو ل میں مشکلات کا سامنا اکلوتا بینک ہونے کے ناطے بنک احاطے میں عوام لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں جس میں انہیں مشکلات کا سامنا بھی ہے رپورٹ کے مطابق ضلع کچھی کے صد رمقا م ڈھاڈر میں پرائیویٹ بینک نہ ہونے اور اکلوتا سرکاری بینک جس کا اے ٹی ایم مشین عرصہ دراز سے غیر فعال ہوکر بند ہے جس سے ڈھاڈر سمیت دور دراز سے آئے ہوئے عوام اور سرکاری ملازموں کواپنی تنخواہوں اور دیگر رقوم کی حصول میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تنخواہوںکی ادائیگی کے موقع پر کھاتہ داروں سمیت سرکاری ملازمین جن میں بوڑھے بزرگ شہری اور خواتین کو رقوم کی وصولی میں لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے سرکاری ملازمین کو شدید پریشانیوں کا بھی سامنا اور انکا قیمتی وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے واحد بینک کا اے ٹی ایم مشین کی خرابی کو درست کرنے والا کوئی نہیں عوام اور ملازمین اپنے جائز مسئلہ کو کئی بار میڈیا کے ذریعے بالا حکام تک پہنچایا ہے لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو سکی ڈھاڈر کے سرکاری ملازمین،تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے نیشنل بینک آف پاکستان کے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر برانچ کے اے ٹی ایم مشین کی خرابی دور کرکے اسے عوام کیلئے فعال بنایا جائے تاکہ عوام کے شکایات اور مشکلات کا ازالہ ممکن ہو انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کی تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ بینک کے برانچز کھولیں جائیں تاکہ ملازمین کو سہولیات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں