ضلع کچھی کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے ،فریدہ رند

محکمہ تعلیم کچھی میں اتنے بڑے پیمانے پر گھوسٹ بھرتیاں کرکے ضلع کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ،پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی

ہفتہ 8 جون 2019 18:14

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2019ء) پی ٹی آئی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی محترمہ فریدہ رند نے اپنے ایک جاری کردہ اخباری بیان میں ضلع کچھی محکمہ تعلیم میں 125گھوسٹ اساتذہ کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کچھی کے بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے محکمہ تعلیم کچھی میں اتنے بڑے پیمانے پر گھوسٹ بھرتیاں کرکے ضلع کو تجربہ گاہ بنادیا گیا ہے کہ جس کی مرضی کہیں سے بھی سفارش اور اقرباء پروری کرکے پیشہ کی لین دین سے غیر قانونی بھرتی ہوکر ضلع کچھی تعینات کیا جاتا ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کے تعلیم یافتہ نوجوان ہمت نہ ہارے انکی حقوق پر سوداگروں کو کس بھی صورت نہیں چھوڑیںگے اور انکو حقوق دلاکر رہیں گے انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر،وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے اس اہم ایشو پر نوٹس لے لیا ہے انشاء اللہ اسکے محرکات کا جلد معلومات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اورکسی بھی صورت ضلع کچھی محکمہ تعلیم میں گھوسٹ اساتذہ کی تعیناتی کو قبول نہیں کیا جائیگااور یہاں کے مقامی بیروگار تعلیم یافتہ افرادکے حقوق پر سودا بازی قبول نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ رند پینل ضلع کے بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر تعیناتی کو اولین ترجیح دینگے اورضلع میں بیروزگاری کے خاتمے میں کردار ادا کرکے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرکے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے اقدامات کرینگے

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں