مچھ ، بولان ریلوے ٹریک و پلوں کی حفاظت پر معمور 110لیویز اہلکار35سال گزرنے کے باوجودتاحال مستقلی کے منتظر

بدھ 12 جون 2019 22:57

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) بولان ریلوے ٹریک و پلوں کی حفاظت پر معمور 110لیویز اہلکار35سال گزرنے کے باوجودتاحال مستقلی کے منتظر ہے دیگر اضلاع میںلیویز کے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جارہا ہے ریل کی سفر کو محفوظ بنانے والے اہل کاروں کا کوئی پرسان حال نہیں صوبائی حکومت وزیر داخلہ بلوچستان کئی دہائیوں سے مستقلی کے منتظر اہل کاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے نائب رسالدار لیویز کی پوائنٹ بولان کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کئی دہائیوں سے نسل در نسل بولان میں ریلوے ٹریک اور پلوں کی حفاظت پر معمور 110عارضی لیویز اہلکاروں کو تاحال مستقل نہ کیا جاسکا یہ اہل کار عوام کیلئے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سردی اور گرمی میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ٹریک اور پلوں کی نگرانی کرتے ہیں اور یہ سالوںسے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کے بعد جب بڑھاپے کی عمر کو پہنچتے ہیں تو انہیں اپنے زمہ داریاں ملازمت کسی رشتہ دار کو منتقل یا مجبور ا خیر آباد کرنا پڑتا ہے نائب رسالدار امیر بخش بلوچ نے بتایا کہ بولان کے سنگلاخ پہاڑوں میں سخت حالات اور اپنے جان جوکھوں میں ڈال کر ریل کی سفر کو عوام کیلئے محفوظ بنانے والے 110 عارضی لیویز اہل کار 35سالوں سے مستقلی کے منتظر ہے انھوں نے بتایا کہ عمر کے آخری حصے میں ان اہل کاروں کو اپنے زندگی معاشرے میں باعزت طریقے سے گزارنے اور بچوں کی کفالت کیلئے معاوضہ امداد ملتا ہے اور نہ ہی کوئی پنشن کا طریقہ کار ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ان عیوضی اہل کاروں کو مستقل کیا گیا ہے اور انہیں صوبائی لیویز میں ضم کیا جارہا ہے لیکن بولان لیویز کی پوائنٹ کے اہل کار وں کا کوئی پرسان حال نہیں انہوںنے وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال اور وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء جان لانگو سے اپیل کی کہ وہ کی پوائنٹ بولان لیویز کے سالوں سے مستقلی کے منتظر سپاہیوں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ ان سپائیوں کو مستقبل میں پریشانی و دقت کا سامنا نہ کرناپڑے ۔

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں