مچھ،4گاڑیاں آپس میں ٹکرا نے سے 6افراد زخمی

منگل 1 ستمبر 2020 20:43

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2020ء) بولان نیشنل ہائی وے پر4 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں 6 افرادزخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیابولان نیشنل ہائی وے ٹکری لیویز چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری اور سنگل روڑ ہونے کی باعث آئل ٹینکر ٹرک، اور دو مزدا آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئیامدادی کارروائیوں میں تاخیر اور ایمبولنس نہ ہونے کے باعث مقامی افراد اور ایف سی مچھ نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ مچھ ہسپتال پہنچایاعینی شاہدین کیمطابق لیویز چیک پوسٹ انتہائی قریب ہونے کی باوجود زخمی گھنٹوں پھسے رہے لیکن لیویز مدد کیلئے نہیں پہنچیمچھ۔

(جاری ہے)

لیویز کو اطلاع بھی دیا گیا لیکن لیویز نے تماشائی کا کردار ادا کیا بعدازاں ایف سی مچھ نے زخمیوں کو نکال کر اپنے گاڑیوں کے زریعے ہسپتال پہنچادیا۔زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں