مچھ، مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جمعہ 23 اکتوبر 2020 00:00

مچھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) بولان کے پہاڑی علاقہ اودباش میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیاہے ،قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے مچھ لیویز کے مطابق بولان کے پہاڑی علاقے ادوباش میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نصیب اللہ ولد میر حاجی سمالانی نامی نوجوان کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے مزید تفتیش مچھ لیویز کررہی ہی

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں