ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو بر وقت پایا تکمیل تک پہنچایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرینگے ،عابد سلیم قریشی

عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے ، کمشنر نصیر آبادڈویژن

جمعرات 12 نومبر 2020 15:01

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) عوامی مسائل کے حل کیلئے آفیسران اپنی توانائیاں سرف کریں کچھی کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے سردیوں کے دنوں میں بولانن کولپورمیںپڑنے والی برف باری کے دوران قومی شاہراہ بند ہوجاتا ہے جس کیلئے پیشگی تیاری کی جائے تاکہ مسافروں سمیت ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کی تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ،ماحولیاتی تبدیلی میں درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں عوام درخت لگاکر ماحول دوستی کا ثبوت دیں کمشنر نصیر آبادڈویژن عابد سلیم قریشی کا ڈھاڈر میں ضلع کچھی کے آفیسران کی منعقدہ اجلاس اور بعد ازاںمحکمہ جنگلات کچھی کی نرسری کے دورے کے موقع پر اظہار خیال میں کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی مراد خان کاسی،ایس ایس پی کچھی جاوید اقبال غرشین،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حبیب نصیر ناصر،ڈی ایف او کچھی عبد السلام بنگلزئی سمیت دیگر انتظامی اور سول آفیسران موجود تھے کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو بر وقت پایا تکمیل تک پہنچایا جائے اس ضمن میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کرینگے آفیسران عوام کی خدمت کیلئے تعینات کیئے جاتے ہیں انکی فرائض منصبی میں شامل ہیں کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں ضلع میں کولپور کے مقام پر بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد برفباری ہوتی ہے جس کیلئے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ متوقع برفباری کی وجہ سے قومی شاہراہ بند نہ ہو بھاری مشیری ابھی سے ہائی الرٹ رکھے جائیںتاکہ بروقت اقدامات کیئے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے موجود وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کیا جاسکے بعد ازاں انہوں نے محکمہ جنگلات کچھی کے شعبہ نرسری کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں ڈی ایف او کچھی عبد السلام بنگلزئی نے بریفنگ بھی دی اور پلانٹیشن سمیت ضلع میں شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے پودوں اور انکی آفزائش سے متعلق آگاہ کیا جس پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور فضا کو پرسکون صاف بنانے میں درختوں کی وجہ سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے جس کیلئے ہر ذی شعور پر منحصر ہے کہ وہ اپنا قومی جزبہ ڈالتے ہوئے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں جس سے ماحول کوخوشگوار بنایا جاسکتا ہے

متعلقہ عنوان :

بولان میں شائع ہونے والی مزید خبریں