بیرسٹر گوہر کا نواز شریف کو 8 فروری کی لندن فلائٹ کا مشورہ

جمعہ 26 جنوری 2024 22:00

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے ن لیگی قائد نواز شریف کو 8 فروری کی لندن فلائٹ کے بندوبست کا مشورہ دے دیا۔جلسے سے خطاب میں گوہر علی خان نے کہا کہ نواز شریف 8 فروری کو لندن کے لیے اپنی فلائٹ کا بندوست کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تربیت خرید اور فروخت کیلئے کی گئی ہے لیکن ہم ہارس ٹریڈنگ کو ناکام بنائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بونیر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جا رہا ہے، قرآن پر پی ٹی آئی امیدوار کو حلف لینے کا کوئی ہدایات نہیں کی گئی۔انہوںنے کہاکہ اکثریت ملی تو وزیراعظم کے نام کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں