بورے والا،پرائیویٹ صنعتی اداروں کے ریٹائرڈ محنت کشوں کا حکومت سے پنشن بڑھانے کا مطالبہ

منگل 25 ستمبر 2018 21:39

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پرائیویٹ صنعتی اداروں کے ریٹائرڈ محنت کشوں کا حکومت سے پنشن بڑھانے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق پرائیویٹ صنعتی اداروں کے ریٹائرڈ محنت کشوں عبدالرحمان المعروف عبداللہ،حاجی ملک مشتاق احمد،ذوالفقار علی،منظور احمد،محمد انور،محمد صدیق،محمد اسلم،محمد رمضان اور دیگر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزارت محنت وافرادی اور ای اوبی آئی کو ہدایات جاری کریں کہ وہ مزدوروں کی پنشن میں اضافہ کریں،اس مہنگائی کے دور میں ملک بھر کے مزدوروں کو صرف ساڑھے باون سو روپے پنشن مل رہی ہے،جوکہ اس ہوشربا مہنگائی کے دور میں نہ ہونے کے برابر ہے،انہوں نے وزیراعظم سے اپنی پنشن میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے #

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں