بورے والا،گورنمنٹ کالج شعبہ انگلش کے پروفیسر احمر رؤف بھٹی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا اضافی چارج دے دیا گیا

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 18:57

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ کالج شعبہ انگلش کے پروفیسر احمر رؤف بھٹی کو ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا اضافی چارج دے دیا گیا پروفیسر احمر رؤف بھٹی کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعیناتی پر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے راہنماؤں پروفیسر جاوید اقبال، ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر، پرفیسر ظفر عبداللہ، پرفیسر مشتاق احمدگجر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، پروفیسر کرامت شکیل، سول سوسائٹی کے ارکان، سیاسی ،سماجی، مذہبی و دیگر نمائندہ تنظیموں نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں