گگو منڈی:پولیس کا قحبہ خانہ پر کامیاب چھاپہ

بد کاری میں مصروف دو جوڑے اور نائکہ سمیت پانچ افراد گرفتار ایک اشتہاری ملزم فرار ہو گیا

جمعہ 23 اکتوبر 2020 19:23

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) پولیس کا قحبہ خانہ پر کامیاب چھاپہ بد کاری میں مصروف دو جوڑے اور نائکہ سمیت پانچ افراد گرفتار ایک اشتہاری ملزم فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کے اشتہاری ملزم عمر دراز ولد محمد اسلم کلر فرید کالونی اڈا کواٹر پر عبدالحمید ولد محمد حسین نامی شخص کے بد کاری کے اڈا پر موجود ہے جس پر ایس ایچ او عبدالباری گجر کی ہدائت پر ٹی اے ایس آئی ندیم حسن نے لیڈی کانسٹبل ماریہ مجید اور نفری کے ہمراہ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا تو اشتہاری عمر دراز کلر دیوار پھلانگ کر مکئی کی فصل میں رو پوش ہو گیا جبکہ پولیس کی گھر کے دیگر کمروںکی تلاشی لینے پر دو مختلف کمروں میں مظہر اقبال جٹ سکنہ 167۔

(جاری ہے)

ای بی ،شاہد حسین سکنہ235۔ای بی مریم بی بی سکنہ255۔ای بی صوبیہ بی بی سکنہ موچی پورہ بہاولنگر برہنہ حالت میں بد کاری میں مصروف پائے گئے پولیس نے دو نوں جوڑوں اور گھر میں موجود نائکہ ثریا بی بی اس کے خاوند عبدالحمید کو گرفتار کر لیا اہلیان علاقہ نے برائی کے اڈا پر کامیاب چھاپہ پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں