کنو نمنٹ بورڈز انتخابات کے نتائج، مسلم لیگ ن آج بھی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے ، چوہدری محمد یوسف کسیلی ّ

حکومت کی طرف سے مسلم لیگ ن کی قیادت کی کردار کشی کو عوام نے مسترد کر دیا ،لیگی رہنماء

پیر 13 ستمبر 2021 20:03

ٰگگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) کنو نمنٹ بورڈز کے انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن آج بھی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے حکومت کی طرف سے مسلم لیگ ن کی قیادت کی کردار کشی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کنئو نمنٹ بورڈز کے الیکشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اور دیگر قوتیں گزشتہ تین سال سے مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی اور جھوٹے مقدمات ذریعے مسلم لیگ ن کو بد نام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں لیکن کنئونمنٹ بورڈز کے انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن آ ج بھی مقبول ترین سیاسی پارٹی ہے اور عوام نے حکومت کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی فیئر الیکشن ہوں گے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی چوہدری محمد یوسف نے کامیابی پر مسلم لیگ ن کے امیدواران اور پوری قیادت کو مبارک باد ہے ۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں