اپوزیشن شکست کو سامنے دیکھ کر الیکشن سے فرار کے بہانے تلاش کر رہی ہے ،چوہدری ارشاد احمد آ رائیں

بدھ 6 اپریل 2022 00:07

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2022ء) چار سال تک فوری الیکشن کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن شکست کو سامنے دیکھ کر الیکشن سے فرار کے بہانے تلاش کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم ۔پی ۔

(جاری ہے)

اے راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری ارشاد احمد آ رائیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپو زیشن نے غیر ملکی آقائوں کے اشارے پر تحریک عدم اعتماد پیش کر کے پاکستانی قوم سے غداری کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی مداخلت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو گئے اور پاکستانی خود مختاری پر سمجھوتہ نہ کیا اس اقدام پر پوری قوم عمران خان کی مشکور ہے چوہدری ارشاد احمد آ رائیں نے کہا کہ چار سال تک اپوزیشن کے تمام چھوٹے بڑے قائدین فوری الیکشن کا مطالبہ کرتے رہے لیکن اب حکومت نے فوری الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے تو وہ اپنی شکست کو دیکھتے ہوئے الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قوم ایک مرتبہ پھر عمران خان کو وزیر اعظم منتخب کرے گی اور پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں