ایف پی سی سی آئی میں یو بی جی کی ایک اورکامیابی،ناصر صدیقی نائب صدر منتخب ہوگئے

مساوی ووٹ کے باعث فیصلہ پرچی اٹھا کر کیا گیا،ناصر صدیقی کے پولنگ ایجنٹ شیخ شکیل احمدڈھینگڑا بھی موجود تھے یو بی جی کا مینڈیٹ چرانے والے جلد بے نقاب ہونگے اورخالدتواب بھی کامیاب ہونگے، ایس ایم منیر ، زبیرطفیل

جمعہ 28 مئی 2021 00:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) ایف پی سی سی آئی میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کو ایک اورکامیابی حاصل ہوگئی۔30دسمبر2020 کو ہونے والے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2021 میں فیڈریل کیپٹل ایرایا کی نائب صدر کی سیٹ پر یو بی جی کے امیدوار ناصر منصور صدیقی اوربزنس مین پینلکے امیدوارقربان علی کے حق میںمساوی چار چار ووٹ کاسٹ کئے جانے کی وجہ سے ہونے کے سبب مقابلہ ٹائی ہوگیا تھا تاہم اس سیٹ پر کوئی فیصلہ نہ ہوسکا تاہم بدھ کوفیڈریشن ہائوس میں سال2021 کے انتخابات کیلئے قائم تین رکنی الیکشن کمیشن نے ٹاس کے ذریعہ کامیاب امیدوار کے نام کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا اور بعد ازاں دونوں امیدواروں کا نام الگ الگ پرچی پر لکھ کر فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نے پرچی اٹھائی تو اس پر یونائٹیڈ بزنس گروپ کے امیدوار ناصر منصور صدیقی کا نام تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی سیٹ پر منصور صدیقی کو نائب صدر کے عہدے پر کامیاب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ناصر منصور صدیقی کے پولنگ ایجنٹ شیخ شکیل احمدڈھینگڑا ،سابق نائب صدور ایف پی سی سی آئی طارق حلیم اورمسلم محمدی بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اورصدر زبیرطفیل نے ناصر منصور صدیقی کی کامیابی کو یوبی جی کی بے مثال کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو بی جی کا مینڈیٹ چرانے والے جلد بے نقاب ہونگے ۔انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ جلد ہی ڈی جی ٹی او اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ دے کر صدر ایف پی سی سی آئی کے منصب پر خالدتواب کی کامیابی کا اعلان کریں گے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں