چاغی میں خسرہ کے خلاف 12 روزہ ویکسینیشن مہم آج (پیر) سے شروع

اتوار 14 اکتوبر 2018 22:00

چاغی۔14اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) بلوچستان بھر کی طرح محکمہ صحت کے زیر اہتمام ضلع چاغی میں بھی خسرہ کے خلاف 12 روزہ ویکسینیشن مہم آج (پیر) سے شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی ذرائع کے مطابق مہم کے دوران ضلع چاغی کے تمام 18 زونز میں 9 ماہ سے 5 سال تک کے 46346 بچوں اور بچیوں کی ویکسینیشن کرائی جائے گی جس کے لیے 52 ٹیم، 8 فکس سینٹرز اور 3 موبائل ٹیم تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خسرہ کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کے ڈی ایچ او ڈاکٹر امداد بلوچ سمیت 5 ارکان پر مشتمل ٹیم نگرانی کے فرائض انجام دے گی جبکہ مہم سے قبل بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں