چاغی،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دالبندین میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد

بدھ 14 اگست 2019 17:30

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول دالبندین میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی،جس میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمدعارف محمدحسنی اور ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک، ایس پی محمدہاشم محمدحسنی ودیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چاغی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شرکاء کو سلامی دی۔اس حوالے سے دالبندین میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جگہ جگہ پولیس، لیویز فورس اور ایف سی کے جوان تعینات تھے۔ تقریب میں طلباء سمیت مختلف مکاتب فکر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں