مقامی انتظامیہ کا دالبندین میں کورونا وائرس سے متاثرہ محلے میں وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ

منگل 26 مئی 2020 22:45

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) مقامی انتظامیہ کے حکام نے دالبندین میں کورونا وائرس سے متاثرہ محلے میں وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسی علاقے میں ہندو اقلیتی برادری کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،اس سے قبل اسی علاقے میں چار مشکوک اموات کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد محکمہ صحت نے متحرک ہوکر سوگوار خاندانوں اور ان کے رشتہ داروں کے ٹیسٹ لینا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

دالبندین میں شہزادہ فہد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ نے کہا کہ 10 افراد کا ٹیسٹ منفی آیا اور تین ٹیسٹوں کے نتائج زیر التوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کے رابطوں کا پتہ لگانے کے بعد علاقے میں مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ چاغی کے ڈپٹی کمشنر آغا شیر زمان نے بتایا کہ ہندو محلہ کے کمیونٹی ہال میں مثاثرہ مریضوں کو قرنطینہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ مزید انفیکشن سے بچنے کے لئے ان کے گھر سیل کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دالبندین کے ہندو محلہ میں واقع واحد مندر کو بھی سیل کردیا گیا ہے جہاں اگلے حکم تک ہر قسم کی عبادتوں پر پابندی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں