عیدالفطر کا دن محبت اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے ہندو کمیونٹی کے لوگ بھی ہمارے بھائی ہیں ہم سب کا دکھ سکھ ایک ہے ،بریگیڈیئر سجاد علی

جمعہ 12 اپریل 2024 14:15

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) ایف سی کمانڈنٹ دالبندین رائفلز بریگیڈیئر سجاد سے ایف سی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں رکن صوبائی اسمبلی روی کمار پہوجہ اور میونسپل کمیٹی دالبندین کے کونسلر سیٹھ برج لعل کی قیادت میں ہندو برادری کے ایک وفد نے عیدالفطر کی مناسبت سے خصوصی ملاقات کی اور بریگیڈیئر سجاد علی کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی اس موقع پر سیٹھ شیول داس ویدھ پرکاش نند لعل روی سچدیو ماسٹر نانک پرشوتم کنور لعل پون کمار کشور کمار سردار منھیش جیرام داس سمیت دیگر بھی موجود تھے بریگیڈیئر سجاد علی نے کہا کہ عیدالفطر کا دن محبت اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے ہندو کمیونٹی کے لوگ بھی ہمارے بھائی ہیں ہم سب کا دکھ سکھ ایک ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو علاقے کی امن و ترقی کے لیے کام کرنی چاہیے درایں اثنا ایم پی اے روی کمار پہوجہ اور کونسلر سیٹھ برج لعل نے ایف سی دالبندین رائفلز کے بریگیڈیئر سجاد علی کا شکریہ ادا کیا اور ہندو برادری کے لیے ان کے نیک خواہشات پر مسرت کا اظہار کیا ایف سی کے ثنا اللہ حمزہ خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں