صوبائی وزیر خزانہ کی منظور احمد کاکڑ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 15 جنوری 2019 22:12

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کو بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے انتخاب کو بی اے پی حکومت کے خلاف ہونے والی تمام تر منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ ایک بیان میں صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے واضح کیا کہ بلوچستان حکومت وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں مضبوطی اور کامیابی سے صوبے کے عوام کی ترجمانی کررہی ہے جس قسم کی افواہ سازی کی جارہی ہے وہ کچھ لوگوں کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن حقیقت نہیں. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت سے کافی امیدیں وابستہ ہیں اور صوبائی حکومت ان امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی. انہوں نے کہا کہ بی اے پی کی حکومت ہر قسم کی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور صوبے کے عوام کی حقوق کے لیے ہر فورم پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں