چاغی کے علاقے دالبندین میں برساتی تالاب میں ڈوب کر دوطالب علم جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک

بدھ 17 اپریل 2019 19:59

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) چاغی کے علاقے دالبندین میں تین طالب علم برساتی تالاب میں بہہ جانے کے بعد دو بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک تشویشناک حالت میں زیر علاج ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کلی خدائے رحیم میں اس وقت پیش آیا جب بچے اسکول سے واپسی پر تالاب میں نہا رہے تھے اس دوران پاؤں پھسلنے سے تینوں پانی کی گہرائی میں ڈوب گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کرکے پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں 9 سالہ حشمت اللہ اور 8 سالہ جہانزیب دوران علاج دم توڑ گئے جبکہ تیسرے بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں