چاغی، سرحدی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 18:09

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) چاغی کے پاک ایران اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان و گرد و نواح سمیت سیندک اور پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ و گرد و نواح سمیت چارسر میں بھی بارش ہوئی جبکہ ضلعی صدر مقام دالبندین میں گہرے بادل چھاگئے رہنے کے بعد شدید طوفانی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ اس دوران ہلکی بارش بھی ہوئی۔طوفانی ہواؤں کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر حد نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ لوگ گھروں تک محصور ہوگئے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں