دالبندین بازار میں کار گاڑی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،نامزد ملزمان میں سے دو گرفتار

اتوار 5 ستمبر 2021 23:05

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) دالبندین بازار میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،نامزد ملزمان میں سے دو گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی چاغی محمد انور بادینی کے مطابق دالبندین بازار میں گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار حاجی مستان بروہی شدید زخمی ہو گیا جیسے فوری طوپر طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدکوئٹہ منتقل کیاجا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے دالبندین پولیس نے بھر وقت کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان میں سے عبد الرحمان اور عبد الستار کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق معاملہ زمین کی تنازعہ کا لگ رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں