ایرانی حکام نے تفتان میں قائم زیرو پوائنٹ گیٹ کو تجارت کے لئے کھول دیا تجارتی سرگرمیاں شروع

پیر 20 ستمبر 2021 23:34

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ایرانی حکام نے تفتان میں قائم زیرو پوائنٹ گیٹ کو تجارت کے لئے کھول دیا تجارتی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھ ماہ سے بند زیرو پواینٹ گیٹ کو پیر کے دن کھول دیا گیا جس سے تفتان میں مقامی سطح پر اشیا خورد نوش کی ترسیل شروع ہوگئی ہیں اسسٹنڑ کمشنر تفتان ظہور بلوچ کے مطابق تفتان میں قاہم زیرو پواینت گیٹ کو 6 ماہ قبل کرونا اور تعمیراتی کام کے سلسلے میں بند کر دیا گیا تھا جس سے سرحدی لوگوں کے روزگار متاثر ہویے تاہم آج ایرانی حکام نے زیرو پواینٹ گیٹ کو کھول دیا ہے اور اس موقع پر دونوں ممالک کے انتظامی آفیسران موجود تھی. تاہم دوسری طرف تفتان میں پاسپورٹ امیگریشن اور راہداری گیٹ اور بازارچہ تاحال بند ہیں..

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں