میونسپل کمیٹی دالبندین کے کونسلر سیٹھ برج لعل کی احسن ابدال پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثنا رام چند سے ملاقات

بدھ 13 مارچ 2024 22:53

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) میونسپل کمیٹی دالبندین کے کونسلر سیٹھ برج لعل نے احسن ابدال پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثنا رام چند سے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احسن ابدال ڈاکٹر ثنا رام چند نے سیٹھ برج لعل کو خوش آمدید کہا جبکہ سیٹھ برج لعل نے انھیں اپنی اور دالبندین کی ہندو برادری کی جانب سے بلوچی چادر پہنا دی سیٹھ برج لعل نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے خاتون کو اسسٹنٹ کمشنر احسن ابدال کے عہدے کا چارج سنبھالنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق اقلیتی برادری کو مکمل حقوق حاصل ہیں جس کا واضح ثبوت ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے خاتون صوبہ پنجاب میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے سیٹھ برج لعل نے مذید کہا کہ بلوچستان کے لوگ مہمان نواز ہیں بالخصوص ضلع چاغی کے پرامن 42 قبائل نے ہر وقت ہندو برادری کا ساتھ دیا ہے بلوچ عوام ہمارے دکھ سکھ میں ہر وقت شریک رہ کر ہمیں اپنائیت کا درس دیا ہے پاکستان ہم سب کا وطن ہے پنجاب کے عوام بھی ہندو برادری کے لوگوں کی عزت کرتے ہیں جو کہ اچھی بات ہے احسن ابدال کے عوام بھی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثنا رام چند کی کارکردگی سے انتہائی خوش ہیں جو کہ اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر احسن ابدال پنجاب ڈاکٹر ثنا رام چند نے برج لعل کے جذبے کی ستائش کی اور کہا کہ اتنی دور سے آکر ملاقات کرنے سے احساس ہوا کہ واقعی بلوچستان کے لوگ پرامن اور ہمدرد ہیں ہم سب ایک ہیں صرف مذہب علیحدہ علیحدہ ہے باقی یہاں بسنے والے تمام پاکستانی ایک ہیں اس ملک کی ترقی و خوشحالی ہم سب کا وژن ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں