چاغی کے نواحی علاقے زیارت بلانوش کے ایریا میں سو فیصد بچے تعلیم کی بنیادی سہولیات سے محروم

جمعرات 14 مارچ 2024 19:35

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) چاغی کے نواحی علاقے زیارت بلانوش کے ایریا میں سو فیصد بچے تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں کئی کلیوں میں سرکاری اسکول تک نہیں ہیں حکام نوٹس لیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی میں اکیسویں صدی کے جدید ٹیکنالوجی دور میں بھی چاغی کے نواحی علاقے زیارت بلانوش کے سو فیصد بچے تعلیم جیسے بنیادی سہولت سے محروم ہیں 2024کے نئی تعلیمی سال کے شروعات میں داخلہ مہم اور علم و آگہی مہم کے دوران یہ خوفناک اور پریشان کن پہلو کھل کر سامنے آگئی کہ زیارت بلانوش، کے نواحی علاقے، کلی حاجی علی دوست بلانوشی زردکان ،کلی سید مستیاں شاہ بلانوشی، کلی فقیر بادار بلانوشی، کلی ملک کریم داد بلانوشی، کلی عبدالمجید بلانوشی، کلی ملا عمر شاہ بلانوشی، کلی باران بلانوشی، کلی حاجی سمال بلانوشی، کلی امام بخش بلانوشی اور کلی ملک داد بلانوشی میں کئی نفوس پر مشتمل ہیں زیارت بلانوش کے ایریا میں بوائز اور گرلز کیلئے کوئی ایک بھی سرکاری تعلیمی ادارہ موجود نہیں ہیں ساٹھ سالوں سے سید مسیتان شاہ بلانوشی ،اور سردار دولت شاہ بلانوشی کی قیادت میں زیارت بلانوش کے ایریا میں بلانوشی قبیلے ایک بڑی تعداد میں باقاعدہ کوہ مورینکوہ کے دامن میں آباد ہیں لیبرکے فنڈز کی بدولت زردکان اور زیارت بلانوش میں تعلیمی اداروں کے نام پر دو مختلف مقامات پر دو بلڈنگیں قائم کی گئیں ہیں مگر ان میں بھی کوئی ٹیچرز تک نہیں ہیں اور یہ ادارے اب بھی ویران پڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلانوشں اور گردونواح کے علاقوں کے بچے تعلیمی سہولیات سے یکسر محروم ہیں جوکہ اقوام متحدہ اور حکومت بلوچستان کی جانب سے’’ہر بچہ سکول میں’’ کے دعوی کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے۔ زیارت بلانوش کے نوجوانوں اور بچوں و بچیوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، چیف سیکرٹری بلوچستان ، کمشنررخشاں ڈویژن اور تمام تعلیم دوست اداروں سے پرزور اپیل کی کہ اس دور جدید میں زیارت بلانوش کے بچوں اور بچیوں کے زندگیوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اور ہمارے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر کوئی خاص پروگرام ترتیب دے کر بچوں اور بچیوں کے تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں