محمد مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کی طرف سے تعلیمی وظائف تقسیم کی تقریب 21مارچ ہوگی

پیر 19 مارچ 2018 17:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) محمد مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کی طرف سے چار لاکھ تیس ہزار روپے کے نقد تعلیمی وظائف تقسیم کرنے کی تقریب 21مارچ گیارہ بجے دن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین دفاعی پیداوار سینٹ کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کریں گے اور اس موقع پر گورنمنٹ کالج کے 78ذہین ترین، لائق اور مستحق طلباء وطالبات میں نقد سکالر شپ تقسیم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹرسٹی خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ امسال چار لاکھ روپے کی رقم ایک لاکھ فی کس بانی چیئرمین بریگیڈیر خواجہ طارق محمود، ٹرسٹی کرنل اختر محمود، ٹرسٹی خواجہ کمال ناصر اور ٹرسٹی ڈاکٹر خواجہ جمال ناصر نے فراہم کی ہے۔ محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ چکوال کے پہلے نامور مسلمان وکیل خواجہ محمود اور ان کے ورثان کے نام پر قائم کیا گیا ہے جو گزشتہ37سال سے کروڑوں روپے کے نقد تعلیمی وظائف ہزاروں طلباء طالبات میں تقسیم کر چکا ہے جو اس ٹرسٹ سے مستفیدہوکر اس وقت اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں