ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے ہفتے کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ،اے ڈی سی جی ،اسسٹنٹ کمشنر چکوال ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے علاوہ نرسنگ سٹاف مائوں اور بچوں کی بڑ ی تعداد موجود تھی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ،سی ای او ،اسسٹنٹ کمشنر اور ایم ایس ڈی ایچ کیو نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ایک پولیو آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ضلعی انتطامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے افسران ،سٹاف نے شرکت کی ۔واک کے شرکاء نے پولیو کے خاتمے کے لئے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔جن پر عوام کو پولیو سے اگاہی بارے معلومات درج تھیں ۔ڈی سی نے واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے پلوائیں جب تک پولیو کا وائرس اس ملک سے ختم نہیں ہو جاتا اپنے بچوں کو ہمیشہ کہ معذوری سے بچائیں تا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل اس موذی مرض سے محفوظ رہیں سکیں ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں