پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ملازم کو جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ این اے 64 چکوال ون سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ذوالفقار دلہہ اپنے پیٹرول پمپ پر کھڑے پہلے ملازم کی بات سنتے ہیں پھر اچانک جوتا اتار کر ملازم کے سر پر برسانا شروع کردیے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 25 اپریل 2021 12:53

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ملازم کو جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل
چکوال ( اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25 اپریل2021ء ) چکوال سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی جانب سے اپنے ملازم کو جوتا مارنے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر چکوال سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 64 چکوال ون سے پی ٹی آئی کے ایم این اے ذوالفقار دولہہ اپنے پیٹرول پمپ پر کھڑے ہو کر پہلے ملازم کی بات سنتے ہیں پھر اچانک اپنا جوتا اتار کر اپنے ملازم کے سر پر برسانا شروع کردیتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ واقعے کے خلاف رکن قومی اسمبلی کے خلاف اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جب کہ واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد چند مقامی صحافیوں کی جانب سے ان کی کوریج کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں