چکوال،شہر میں پتنگ پھاڑو،ڈور جلاؤ،خونی کھیل سے سب کو بچاؤ مہم و کریک ڈاؤن جاری

پیر 1 اپریل 2024 19:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کی زیر قیادت چکوال شہر میں پتنگ پھاڑو،ڈور جلاؤ،خونی کھیل سے سب کو بچاؤ مہم اور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او چکوال نے چکوال شہر کے بچوں کے ہمراہ تحصیل چوک میں 2000پتنگ کو نظر آتش کیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چکوال کی زیرِ قیادت چکوال تحصیل چوک میں پتنگ پھاڑو،ڈور جلاؤ،خونی کھیل سے سب کو بچاؤ واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

ڈی پی او چکوال نے ضلع چکوال بھر میں خواتین،بچوں اور بچیوں کی جنسی ہراسانی آگاہی،پتنگ بازی/پتنگ فروشی کی روک تھام مہم،لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور رمضان المبارک ماہ میں وارداتوں کو روکنے کے لیے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے 200 بینرز لگانے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں سال پتنگ بازی و پتنگ فروشی کے 50 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے موٹر سائیکل پر حفاظتی وائر ضرور لگوائیں اور چکوال پولیس کے ساتھ مل کر پتنگ فروشی کے خاتمے کے لیے تمام سکول و کالجز کے اساتذہ,والدین,سوشل میڈیا پرسن,عوام اور تاجروں سے تعاون کی اپیل ہے۔

ضلع چکوال بھر میں موٹرسائیکل سواروں کو محفوظ بنانے کے لیے سیفٹی وائر نصب کرنے کی مہم بھی جاری ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں