چکوال، چوآسیدنشاہ پولیس نے قتل کے زیر تفتیش ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول برآمد کرلیا

ہفتہ 26 فروری 2022 18:22

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) چوآسیدنشاہ پولیس نے قتل کے زیر تفتیش ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا تیس بور پستول برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی عابد حیات ریحان نے استغاثہ دیا کہ ملزم محمد عمران ولد مظہر عباس ساکن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تفتیش کے دوران اس کی نشاندہی پر وقوعہ ڈیرہ توصیف احمد کے رہائشی کمرے میں چار پائی کے نیچے پڑے کپڑوں میں چھپا ہوا تیس بورپستول ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرلیاگیا۔ ملزم نے بتایا کہ یہ وہی پستول ہے جس سے میں نے رب نواز ولد بہاولبخش کو قتل کیا تھا، پستول کیساتھ چار گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ سب انسپکٹر حسنین شاہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے کا علیحدہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں