ضلع کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ضلع کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چکوال کی ضلع کچہری کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،ْپولیس نے لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی گاؤں میرا تھر سے ہے جو ایک مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت آئے تھے اور تمام افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں