چکوال،قصبہ سر تھانہ ڈوہمن میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی

جمعرات 20 جون 2019 16:54

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) قصبہ سر تھانہ ڈوہمن میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حسیب الطاہر احمد ولد احمد خان نے پولیس کو بتایا کہ غلام مرتضیٰ ولد نذیر احمد مسلح بندوق 12بور ان کے گھر للکارتا ہوا آیا اور سیدھا فائر بانیت قتل اس کے بھائی طیب الطاہر پر کیا جو اسے دونوں ٹانگوں پر لگا جس پر طیب الطاہر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محسن رضا نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں