وزیراعظم عمران خان نے قومی ایجنڈا طے کردیا ہے، سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

پیر 17 دسمبر 2018 21:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے گزشتہ روز چکوال پریس کلب میں خصوصی گفتگو میں بتایا کہ الحمد اللہ ملکی سیاست کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے قومی ایجنڈا طے کردیا ہے اور قومی دولت کے لٹیروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ اب ہم سب کو دن رات کام کرنا ہوگا کیونکہ معاشی طور پر ملک انتہائی کمزور ہوچکا ہے اور گزشتہ 70سالوں سے حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کو تقریباً دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں