چکوال شہر میں غیر قانونی پرائز بانڈ کی خرید و فروخت عروج پر

بدھ 23 جنوری 2019 21:27

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چکوال شہر میں غیر قانونی پرائز بانڈ کی خرید و فروخت عروج پر پہنچ گئی اور سادہ لوح عوام کو لوٹا جا رہا ہے، شیل پیٹرول پمپ اورمدینہ ہوٹل کے گردونواح میں ایک شخص دھڑلے کیساتھ غیر قانونی پرائز بانڈ کو فروخت کر کے عوام کو دونوںہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اہل چکوال نے ڈی پی او چکوال عادل میمن اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مسرت شاہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور سادہ لوح عوام کومزید لٹنے سے بچایا جائے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں