ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی طرف سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری

جمعہ 24 مئی 2019 17:06

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضلعی اور تحصیل کی سطح پر ہر جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کھلی کچہری کا انعقاد کررہے ہیں۔اورتمام صوبائی اور وفاقی محکموں نے اپنے اداروں میں شکایات ڈیسک قائم کردئے ہیں ۔

اس سلسلے میں آج ضلع کونسل ہال میںکھلی کچہری کا انعقادکیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اورڈی پی او عادل میمن نے کی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے ضلعی افسران اور درخواست گزاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اورڈی پی او عادل میمن نے فرداًً فرداًًتمام افراد کے مسائل تسلی سے سنے اور متعلقہ محکموں کو ان کے حل کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکام جاری کئے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میںمجموعی طور پرہیلتھ ،ایجوکیشن ،پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی شکایات کے علاوہ ،سکولوں میں چھٹی کے وقت ٹریفک کے مسائل ،قبضہ مافیا ،سٹرکوںکی مرمت کا مطالبہ ،وراثت کے انتقال ، محکمہ پولیس سے متعلق شکایات پیش کی گئیں ۔جن پرڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی اورڈی پی او عادل میمن نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل بلاامتیاز حل کئے جائیں گے ۔انہوں نے سائلین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں