ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت انسداد پولیوو ڈینگی مہم کا اجلاس

تحصیل چوآسیدن شاہ میں 4تا6نومبر کو انسداد پولیو مہم کے تحت حفاظتی قطری5سال تک کی عمر کی21483 بچوں کو پلوائے جائیں گے

پیر 21 اکتوبر 2019 23:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کے زیر صدارت انسداد پولیوو ڈینگی مہم کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں، اے ڈی سی آر اکرم ملک ،اے ڈی سی جی خالد جاوید ،اسسٹنٹ کمشنر ز،سی ای او ہیلتھ، ڈی ایچ او، ایم ایس ٹی ایچ کیوز، سی اوز میونسپل کمیٹیز چکوال، تلہ گنگ، کلرکہار، لائیو سٹاک، ماحولیات، بلڈنگ، سمال ڈیمز،محکمہ تعلیم،سی او ضلع کونسل ،سوشل ویلفیئر افیسر اورمتعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اینٹامالوجسٹ چکوال راجہ شکیل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جہلم تحصیل پنڈدادنخان میں پولیو کیس سامنے آنے پر ملحقہ تحصیل چوآسیدن شاہ میں 4تا6نومبر کو انسداد پولیو مہم کے تحت حفاظتی قطری5سال تک کی عمر کی21483 بچوں کو پلوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پررپورٹ اسسٹنٹ کمشنرچوآسیدن شاہ کو پیش کی جائے۔

افغان محاجرین ،مائنز و بھٹہ لیبر کے بچوں کو خصوصی طور پر پولیو کے قطرے پلوائے جائیں اور اس عمل کو یقینی بنایا جائے کے کوئی بچہ پولیو ویکسین سے نہ رہ جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کے سکولوں مساجد اور نمبردار کے ذریعے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے شامل کیا جائے اور اس ضمن میں ٹی ایم اے آفس کنٹرول روم قائم کیا جائے۔اینٹامالوجسٹ چکوال راجہ شکیل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا انسداد ڈینگی مہم اور ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں (TERC)اور (DERC) کی میٹنگز روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں اور محکمہ ہیلتھ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر سی ایم کو رپورٹ جارہی ہے۔

ضلع میں ڈینگی کنفرم کیسس کی تعداد کے بارے بھی بتایا۔ اوربتایا کہ اج محکمہ صحت نے انسدا ڈینگی مہم کے تحت لاروہ ملنے پردو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا ئی اور 7افراد کو نوٹس جاری کئے ۔ انہوں نے ڈینگی کنٹرول پروگرام کے تحت ڈیش بورڈ پر ڈینگی وائرس رپورٹ اور دوسروں محکموں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی کے لیئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ہیلتھ کے ساتھ مل کر اپنی ایکٹی ویٹیز واٹس ایپ پر شیئر کریں اور رپورٹ ٹائم پر کی جائیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں