گاڑی میں 2عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتارکر لیا گیا

جمعرات 14 نومبر 2019 20:52

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ہائی ایس گاڑی میں 2عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ محمد اسحاق نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت کلر کہار انٹر چینج موجود تھا کہ ہائی ایس نمبری جس کو ڈرائیور ساجد حسنین ولد نذر حسین سکنہ خوشاب چلاتے ہوئے جس کو روکنے پر چیک کیا تو مذکورہ ڈرائیور نے 2عدد گیس سلنڈر غیر قانونی طور پر نصب کر رکھے تھے۔ اے ایس آئی محمد عدیل نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں