چکوال :امریکہ پلٹ شخص کے کروڑوں روپے کے پلاٹ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا

جمعہ 15 نومبر 2019 23:28

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) امریکہ پلٹ شخص کے کروڑوں روپے کے پلاٹ پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا ، نعم پرویز نے جمعے کے روز یہاںمقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار بیرون ملک امریکہ مقیم ہوں واقع رقبہ موضع تترال تحصیل و ضلع چکوال سے رقبہ بقدر 2کنال 15مرلے خرید کیا اور قبضہ و دخل موقع پر عرصہ قریب 13/14سال قبل اپنی چار دیواری بنیادی نشاندہی بنا رکھیں تھیں ، چونکہ عرصہ دراز سے بسلسلہ روزگار بیرون ملک امریکہ مقیم رہا اور چند دن قبل پاکستان گھر سے اطلاع ملی کے آپ کے پلاٹ پر ذیشان افضل حیدر ، کامران حیدری ، محمد عرفان افضل ولد رضوان افضل عرف حیدری سکنہ محلہ غربی چکوال جس کا تعلق لینڈ مافیہ گروپ سے ہے جس کامشیر خاص مشہور و معروف نعیم کمیٹی والا بھی اس کے ساتھ شامل ہے ، جو اس کادست راست ہے ناجائز قبضہ کر لیا ہے نا قابل تلافی مالی نقصان پہنچایا ہے اطلاع ملنے پر فوراً پاکستان پہنچ گیا ، جب میں نے مذکوران قبضہ گروپ سے اپنی ملکیتی و مقبوضہ اراضی کے سلسلہ میں بات چیت کی تو مذکوران نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور قبضہ واپس دینے سے صاف انکاری ہیں ، عرصہ قریب 30سال سے اپنے اہل و عیال کے ہمراہ بیرون ملک امریکہ میں مقیم تھا اور اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کا ممبر بھی ہوں ، مذکوران قبضہ گروپ کا تعلق با اثر افراد سے ہے جو قبل ازیں بھی اس کی قسم کے کئی غیر قانونی کام کر چکے ہیں اور لوگوں کو قیمتی جائیداد پر ناجائز قبضہ کر چکے ہیں ،انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور معاملہ اوورسیز کمیٹی ضلع چکوال میں بھی اٹھا دیا گیا ہے مگر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

(جاری ہے)

نعیم پرویز ملک نے مزید بتایا کہ میری اراضی پر میونسپل کمیٹی چکوال کے اہلکار نے قبضہ کیا ہے اور یہی قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں