بھون روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا

پیر 18 نومبر 2019 19:49

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) بھون روڈ تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کردیاگیا۔ لجمال زمینہ زوجہ عبداختر بدین خیل تحصیل و ضلع کرک حال مرید نے بیان دیا کہ وہ ہمراہ پسران محمد اسحاق، ثاقب ، ذیشان اعجاز کے بھون کنگ میرج سے بھون کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے مہرام کار آکر رکی جس سے محمد سعید مسلح پسٹل میرادیوار باہر آیا جبکہ گاڑی میں موجودہ اعظم اقبال ، طاہر نسیم پسران اول خان سکنائے جہانگیر ٹائون نے للکارا کہ اسے پلاٹ میں سے حصہ نہ دینے کا مزہ چکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد سعید نے فائر بانیت قتل اس کے بیٹے محمد اسحاق پر کیے جس سے وہ مضروب ہوکر زمین پر گر گیا جو ہسپتال جاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ وجہ عناد تنازعہ پلاٹ ہے۔سب انسپکٹر سعادت شہزاد قمر نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں