دین پر عمل کر نے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے ، عبدالقدیرا عوان

پیر 18 نومبر 2019 19:49

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) تنظیم الاخوان کے سربراہ امیر عبدالقدیرا عوان نے کہا ہے کہ جو لمحات میسر ہیں ان کو ہم اُس مقصد کے لیے استعمال کریں جسکا حکم اللہ اور رسولﷺ نے ہمیں دیا ہے ۔قرآن مجید میں اصول بیان فرما دیا گیا کہ اگر تم دین سے پھر جائو گے تو اللہ کریم اس پہ قادر ہے کہ وہ ایسے لوگ پیدا فرمادے جو کہ اللہ سے محبت کریں اور اللہ ان سے محبت کرے ۔

اس لئے جو لمحات ابھی ہمیں میسر ہیں ان کو ہم اُن مقصد کے لیے استعمال کریں جسکا حکم اللہ اور رسولﷺ نے ہمیں دیا ہے ۔ آپ ﷺ کی بعثت عالیﷺ کا مقصدبھی یہی ہے۔ ولادت باسعادت پر اظہار محبت کے ساتھ ساتھ بعثت رسولﷺ کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل عشق نبی ﷺکی شہادت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ھیون مارکی گوجرانوالا میں خواتین و حضرات کے ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام ادارے ہمارے ہیں۔اگر کوئی انفرادی طور پر غلطی کرتا ہے تو ادارے پر تنقید درست نہیں۔ہم سب کو ملک کی تعمیر میں اپنا اپنا کردار اد ا کرنا ہو گا۔وطن عزیز کے ہر شعبے کو اتنا مضبوط بنائیں کہ دوسرے مسلم ریاستوں کی مدد کر سکیں۔اس طرح وطن عزیز میں کسی کو دراندازی کرنے کی جرات نہیں ہو گی۔ مسئلے کا حل گفت وشنید سے ہوتا تو پھر غزوہ بدر کا حکم نہ ہوتا۔

اس طرح پہلی کوشش تو یہ ہونی چاہیے کہ بات چیت سے مسئلہ حل ہو لیکن اگر حل نہ نکل سکے تو صاحب اختیار ادارے وہ قدم اٹھائیں جو عین دین اسلام کے مطابق ہے اور کشمیری بھائیوں کو اس ظلم اور اس جبر سے نکالنے کے لیے باہم چھوٹے چھوٹے اختلافات کو ختم کیا جائے اور ہم سب ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں اور اپنی ذات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے ہر عمل کو صرف اللہ کی رضا کے لیے کر یں۔

اور بندہ جانتا ہے غلط کیا ہے اور صحیح کیا ہے لیکن عمل اس جاننے کے مطابق نہیں ہوتا۔ تو یاد رکھیں کہ جہاں تعلیمات نبوت کا حصول ضروری ہے وہاں ان برکات کا حاصل کرنا بھی ضروری ہے جو قلب اطہر محمد رسول ﷺ سے آرہی ہیں اور اسکے لیے اس شعبہ تصوف کے حاصل صوفی کے پاس حاضر ہو نا ہو گا۔اور یہ وہ لوگ ہیں جو بندہ مومن کے قلب پر محنت کراتے ہیں جس سے بندہ کی نیت خالص ہوتی ہے اور وہ ہر قدم پر نظر رکھتا ہے کہ ہر قدم رضائے باری کے لیے اٹھے آخر میں انھوں نے گوجرانوالہ ڈویثرن کے الاخوان ذمہ دران کو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے بہت منظم پروگرام ترتیب دیا اور اللہ کریم ان کی اس کاوش کو قبول فرمائیں ۔

پروگرام میں سلسلہ عالیہ گوجرانوالاڈویژن کے مجاز عبدالحمید چھینہ، الاخوان گوجرانوالاہ کے جنرل سیکرٹری رانا الیاس ،ضلع گوجرانوالاکے صدر محمد طارق محمود، سیکرٹری نشرواشاعت گوجرانوالہ ڈویژن لکی عبدالرزاق اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری الاخوان پنجاب جناب حکیم عبدالماجد ، اور امجد اعوان سیکرٹری نشرواشاعت الاخوان پاکستان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔پروگرام میں ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ایس اے حمید سابقہ ایم پی اے ، محمد لطیف چوہدری سابقہ مشیر حکومت آزاد کشمیر اور اس کے علاوہ نوید بھنڈر سابقہ ایم پی اے نے بھی شرکت کی ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں