ضلع کا پولیو فری اعزاز کامیابی سے برقرار رکھنے کیلئے مزید محنت و کاوش سے کام کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر چکوال کی ہدایت

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:48

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے ہیں کہ ضلع کا پولیو فری اعزاز کامیابی سے برقرار رکھنے کے لئے مزید محنت و کاوش سے کام کیا جائے تاکہ انسدادِ پولیو کی قومی مہم کے ہر راؤنڈ کے دوران ضلع میں کسی بھی جگہ پانچ سال تک عمر کا کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے خلاف مدافعتی ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے یہ احکامات ضلع میں جاری ایس این آئی ڈیز راؤنڈ کے ایوننگ ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی اور عمر بھر کے لئے معذور کر دینے والے مرض سے بچانے کا واحد طریقہ حفاظتی ویکسین ہی ہے اس لئے والدین بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور انسدادِ پولیو مہم کے ہر دور میں اپنے پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو حفاظتی ویکسین کے قطرے پہلی فرصت میں پلوائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ویکسی نیشن ٹیموں کو اچانک چیک کیا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یو سی ایم اوز اور ایریا انچارجز سمیت سپروائزری سٹاف کو فیلڈ میں نگرانی کے لئے پوری طرح متحرک رہنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ سپروائزری سسٹم کی کمزور کارکردگی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں