ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر اشتہاریوں ک یخلاف کریک ڈائون، قتل میں ملوث دو مجرمان گرفتار

منگل 1 دسمبر 2020 18:51

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی،قتل کے کیس میں ملوث 2 مجرمان اشتہاری کٹیگری A گرفتار،وقار عظیم SDPO صدر سرکل کی سربراہی میں منصور مظہر SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم کی شاندار کارروائی،تنویر اسلم ASI انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے کیس میں ملوث مجرمان اشتہاری (1) مستنصر حسین ولد نوبہار حسین (2) کاشف اشفاق ولد اشفاق حسین ساکن کہوٹ جو قتل کی واردات کرنے کے بعد اپنی شناخت چھپاکر روپوش ہو گئے تھے کو جدید تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں