چھ دسمبر کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ تمام موٹرویز پر بند ہوگا،ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس

ہفتہ 4 دسمبر 2021 17:57

چکوال۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 04 دسمبر2021ء) :چھ دسمبر کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ تمام موٹرویز پر بند ہوگا اور اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق سموگ پر قابوپانے کیلئے ٹول پلازہ پر اب گاڑیوں کو رک کر دھواں پھیلانے اور فضا آلودہ کرنے کی اجازت  نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات ایجوکیشن ونگ ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے انسپکٹر سید عمران عباس نے ہفتے کے روز چکوال پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پر سفر کرنے والوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق موٹروے پر چلنے والی تمام گاڑیاں جن پر ایم ٹیگ نہیں لگا ہوگا 06دسمبر 2021کے بعد موٹروے پر سفر کی اجازت نہیں ہوگی یہ حکم سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں