محکمہ صحت حکومت پنجاب کی باربرشاپس و بیوٹی پارلرز کو اپنے زیر استعمال اوزاروں کو سٹیئرلائیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2024 22:44

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) پروگرام ڈائریکٹر ہیپا ٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کلرسیداں نے تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز کومحکمہ صحت حکومت پنجاب کی ایس او پیز کے مطابق صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کیلئے ہیلتھ انسپکٹروں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کلر سیداں نے تمام باربرشاپس اور بیوٹی پارلرز کو فوری طور پر اپنے زیر استعمال اوزاروں کو سٹیئرلائیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کلرسیداں نے تحصیل بھر میں ہدایت جاری کی ہے کہ اگر کسی باربر شاپ یا بیوٹی پارلر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو اس کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں